لندن: پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملے کے زندہ بچ جانے والے احمد نواز کو دنیا بھر میں نوجوانوں کی خدمت کے اعتراف میں برطانوی بادشاہ چارلس کی طرف سے برٹش ایمپائر میڈل سے نوازا گیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں احمد نواز نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "آج مجھے برطانوی بادشاہ چارلس کی جانب سے برٹش ایمپائر میڈل عطا کیا گیا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ میڈل نہ صرف ان کے لیے بلکہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے اہل خانہ، ان کے ساتھ زندہ بچ جانے والے ساتھیوں اور ان کے ہم وطنوں کے لیے فخر کی علامت ہے۔