سلامتی کونسل میں چین اور روس کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

سلامتی کونسل میں چین اور روس کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

اقوامِ متحدہ نے ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے خلاف چین اور روس نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں شدید ردعمل دیتے ہوئے ان کارروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ کا یکطرفہ طاقت کا استعمال مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کو بڑھا رہا ہے اور یہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ روسی سفیر نے بھی اسی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے نہ صرف علاقائی استحکام کو متزلزل کر رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی قانون کو چیلنج کر رہے ہیں۔

دونوں ممالک نے زور دیا کہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے اور طاقت کا استعمال بند کیا جائے۔ امریکہ نے اس موقع پر موقف اختیار کیا کہ اس کی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں، تاہم چین اور روس نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔اجلاس میں عالمی برادری ایک بار پھر دو حصوں میں بٹ گئی—کچھ ممالک نے امریکہ کی حمایت کی، تو کچھ نے چین، روس اور ایران کے موقف کو جائز قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے