فن اور فنکار

"میرے لیے اسٹیج ایک مندر ہے،” ارجیت سنگھ لائیو پرفارمنس کے دوران ایک مداح سے ناراض۔

برطانیہ: عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ ایک مداح سے اس لیے ناراض ہوگئے کیونکہ اس نے لائیو پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر کھانا رکھ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ارجیت سنگھ اس وقت اپنے عالمی دورے پر ہیں اور برطانیہ کے مختلف شہروں میں اپنے بین الاقوامی مداحوں کے لیے کنسرٹس کر رہے ہیں۔

حال ہی میں، انہوں نے لندن میں ایک میوزک کنسرٹ منعقد کیا، جس میں بڑی تعداد میں مداحوں نے ان کی موسیقی کا لطف اٹھایا۔ اس کنسرٹ کے دوران، جب ارجیت لائیو پرفارم کر رہے تھے، ایک مداح نے اسٹیج پر کھانے کا ڈبہ رکھ دیا، جس پر گلوکار نے اعتراض کیا۔

ارجیت نے اپنی پرفارمنس روکی اور مداح سے کہا، "مجھے معاف کرنا، لیکن آپ یہاں کھانا نہیں رکھ سکتے کیونکہ اسٹیج میرے لیے ایک مندر کی طرح ہے۔”

اس کے بعد انہوں نے کھانے کا ڈبہ کنسرٹ کی انتظامیہ کو دیا اور اپنی پرفارمنس دوبارہ شروع کی۔

Back to list

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے