واشنگٹن: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے حق میں ایک قرارداد منظور کی ہے، جس میں اسرائیل کو ایک سال کے اندر فلسطینی علاقوں پر اپنا قبضہ ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، 124 ممالک نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ 12 ممالک نے مخالفت کی اور 43 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ اور مغربی کنارے سے اپنے فوجی اور دیگر وجود کو ایک سال کے اندر واپس بلانا ہوگا۔
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر، ڈینی ڈانون، نے اس قرارداد کی منظوری کو "شرمناک فیصلہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات فلسطین میں دہشت گردوں کو سفارتی حمایت فراہم کرنے کے مترادف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اسمبلی نے 7 اکتوبر کے قتل عام کی برسی منانے اور اسرائیل کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 101 افراد کی رہائی کے مطالبے کی بجائے دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت کی ہے۔