برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ ‘ایسا مزید اقدام نہ کیا جائے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ ‘ایسا مزید اقدام نہ کیا جائے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو۔

 یورپ کی تین بڑی طاقتوں  برطانیہ، فرانس اور جرمنی  نے مشترکہ بیان میں ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسا کوئی بھی اقدام نہ کرے جس سے مشرق وسطیٰ میں مزید عدم استحکام پیدا ہو۔ یہ بیان حالیہ امریکی حملوں، ایران کے جوابی ردعمل، اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم ایران پر زور دیتے ہیں کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، کشیدگی میں اضافہ نہ کرے، اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرے۔ تینوں ممالک نے ایران کی جوہری سرگرمیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ایران نے اشتعال انگیز اقدامات جاری رکھے تو سفارتی و تجارتی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اس بیان کو یکطرفہ اور غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی طاقتیں صرف امریکی بیانیے کی حمایت کر رہی ہیں، جب کہ اصل جارحیت امریکہ نے کی ہے۔ ایران صرف اپنا دفاع کر رہا ہے۔یہ بیان اس بات کا عندیہ ہے کہ ایران پر سفارتی دباؤ بڑھایا جا رہا ہے تاکہ وہ مزید عسکری ردعمل سے باز رہے اور تنازع کو بڑھانے کے بجائے بات چیت کی راہ اپنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے