’یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن ختم ہم کریں گے‘ ایرانی فوج کا ٹرمپ کو سخت انتباہ
ایران کی مسلح افواج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو براہِ راست خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے، لیکن ختم ہم کریں گے۔ یہ بیان حالیہ امریکی حملوں، ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے، اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایرانی جنرل کی دو ٹوک گفتگو میں نے اُنہوں نے کہا ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے سینئر جنرل نے سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹرمپ ایک بار پھر خطے کو آگ میں جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ جواب ایسا ہو گا جو دنیا یاد رکھے گی۔
یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب امریکی ڈرونز نے ایران کے سرحدی علاقوں میں حملے کیے، جن میں کئی املاک تباہ ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ایران کا مؤقف ہے کہ یہ حملے بلا اشتعال تھے اور ان کا مقصد ایران کو جوہری ترقی سے روکنا ہے۔ اقوامِ متحدہ، چین، روس اور ترکی نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ امریکہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے اقدامات دفاعی نوعیت کے ہیں۔تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگر بیانات اور کارروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو مشرق وسطیٰ ایک بڑے تصادم کی طرف جا سکتا ہے، جس کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جائیں گے۔