شمالی کوریا کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

شمالی کوریا کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

 شمالی کوریا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ چھیڑنے کی سازش بھی ہو سکتی ہے۔ شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکہ نے ایران پر حملہ کر کے عالمی امن، خودمختاری اور جوہری معاہدوں کو کھلے عام چیلنج کیا ہے۔

ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایسے جارحانہ اقدامات کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔بیان میں شمالی کوریا نے ایران کی خودمختاری کا دفاع کرنے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ ایران کو اپنا جوہری حق حاصل ہے، اور اسے کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ یا دھمکیوں کے ذریعے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ شمالی کوریا نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کے اس اقدام پر فوری نوٹس لیں اور یکطرفہ حملوں کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے