روس اور امریکہ میں تصادم؟ — صدر ولادیمیر پوتن کی تیسری عالمی جنگ کی وارننگ

روس اور امریکہ میں تصادم؟ — صدر ولادیمیر پوتن کی تیسری عالمی جنگ کی وارننگ

  روسی صدر ولادیمیر پوتن نے حالیہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو یا امریکہ نے روس کے خلاف براہِ راست فوجی کارروائی کی تو یہ اقدام تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ پوتن نے کہا ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر ہماری خودمختاری کو خطرہ ہوا تو ہمارا ردعمل ایسا ہوگا جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب یوکرین میں جنگ شدت اختیار کر رہی ہے اور امریکہ سمیت مغربی ممالک مسلسل روس پر پابندیاں اور فوجی دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بات براہِ راست تصادم تک جا پہنچی تو ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال بھی خارج از امکان نہیں ہوگا، جو کہ انسانیت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے