فن اور فنکار

"امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے بالی ووڈ کے ستاروں کو کتنی رقم دی گئی؟”

ممبئی: ابھرتی ہوئی بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے مودی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بالی ووڈ ستاروں کو دی جانے والی ادائیگیوں کے بارے میں ایک اہم انکشاف کیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اننیا نے شادی کے بارے میں بات کی اور کہا، "یہ ایسی شادی تھی جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گی کیونکہ مجھے اس میں بہت مزہ آیا۔”

انہوں نے کہا کہ شادی کا سب سے خاص پہلو اننت اور رادھیکا کی خوشی تھی۔ "یقیناً، کئی تقریبات ہوئیں، مگر جوڑے نے سب کو بہت محبت اور گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔”

جب میزبان نے اننیا سے پوچھا کہ کیا اس بات میں سچائی ہے کہ بالی ووڈ کے ستاروں کو امبانی کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے پیسے دیے گئے تھے، تو انہوں نے جواب دیا، "اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ کیوں سمجھتے ہیں کہ اگر ہم بالی ووڈ کے ستارے اننت اور رادھیکا کی شادی پر رقص کر رہے تھے، تو ہمیں اس کے لیے پیسے دیے گئے تھے۔”

اننیا نے مزید کہا، "اننت اور رادھیکا میرے بہت اچھے دوست ہیں، اور ظاہر ہے کہ میں اپنے دوستوں کی شادی میں ایسے ہی رقص کروں گی۔”

Back to list

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے