سابق سری لنکن کرکٹر دلیپ سامراویرا پر 20 سال کے لیے کسی بھی عہدے پر فائز ہونے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ پابندی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث عائد کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، کرکٹ آسٹریلیا کی کنڈکٹ کمیشن نے سامراویرا کو غیر مناسب سلوک میں ملوث پایا، جس سے ضابطہ اخلاق کے سیکشن 2.23 کی خلاف ورزی ہوئی۔ غیر مناسب سلوک کے الزامات اُس وقت سامنے آئے جب کرکٹ وکٹوریا کی ایک خاتون رکن نے ان پر الزام عائد کیا۔
سامراویرا نے 1993 سے 1995 تک سری لنکا کے لیے 7 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ ان پر ایک خاتون کھلاڑی کے ساتھ غیر مناسب سلوک کے الزامات تھے اور 2008 میں کرکٹ وکٹوریا میں بیٹنگ کوچ کے طور پر شامل ہوئے۔ گزشتہ نومبر میں انہیں خواتین کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔