واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کرے گا۔
ایک پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے مخالف رہا ہے اور وہ اس پالیسی پر قائم رہے گا۔
میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ ایسی تنظیموں کے خلاف کارروائی کرتا رہے گا جو مہلک ہتھیاروں کی حمایت کرتی ہیں تاکہ دنیا اور امریکہ کو ایسے ہتھیاروں سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مہلک ہتھیاروں پر پابندیاں دراصل قومی سلامتی کی ضمانت ہیں، یہی وجہ ہے کہ پابندیوں اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے بیلسٹک پروگرام کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے، جبکہ اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان ایک قریبی اتحادی رہا ہے۔
حال ہی میں امریکی وزارت خارجہ نے چین کے ایک تحقیقی ادارے، ایک چینی شہری اور تین چینی کمپنیوں پر مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں ملوث ہونے پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ چینی تحقیقی ادارے نے پاکستان کے ساتھ مل کر شاہین-3 اور ابابیل میزائل سسٹمز کے لیے سامان حاصل کرنے میں مدد فراہم کی