تازہ-ترین

واٹس ایپ کا نیافیچرمتعارف

واٹس ایپ میں اشتہارات کا نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے جس میں صارفین کو ویڈیو کالز کے دوران پس منظر کو چھپانے یا تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہ فیچر زوم جیسے پلیٹ فارمز کی طرح کام کرتا ہے، جہاں اب صارفین اپنے پیچھے مختلف بیک گراؤنڈ شامل کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کا مقصد بات چیت کو مزید تفریحی اور دلکش بنانا ہے۔ اس میں صرف پس منظر کی تبدیلی نہیں، بلکہ نئے فلٹرز بھی شامل ہیں جو صارفین اپنی تصویر پر لگا سکتے ہیں، جیسے بلیک اینڈ وائٹ فلٹر۔

اس اپ ڈیٹ میں کم روشنی کے مسائل کو بہتر بنانے اور ‘ٹچ اپ’ آپشنز کی بھی سہولت دی گئی ہے، جو ویڈیو کالز کے دوران زیادہ خوبصورتی اور اعتماد پیدا کرتی ہیں۔ واٹس ایپ نے وضاحت کی ہے کہ ان فلٹرز کا مقصد آپ کے ماحول کو بہتر بنا کر اور روشنی کو قدرتی طور پر بڑھا کر آپ کو زیادہ پر اعتماد اور آرام دہ محسوس کرانا ہے، جس سے آپ کی ویڈیو کالز مزید خوشگوار ہوں گی۔

اس اپ ڈیٹ میں 10 مختلف بیک گراؤنڈ آپشنز شامل ہیں جن میں Blur، Living Room، Office، Cafe، Pebbles، Foodie، Smoosh، Beach، Sunset، Celebration اور Forest شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، 10 فلٹرز بھی دستیاب ہیں جن میں Warm، Cool، Black & White، Light Leak، Dreamy، Prism Light، Fisheye، Vintage TV، Frosted Glass اور Duo Tone شامل ہیں۔

یہ نئے فیچرز گروپ کالز اور انفرادی کالز دونوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں، اور صارفین انہیں سکرین کے اوپر دائیں جانب موجود آئیکن کو دبا کر فعال کر سکتے ہیں، جہاں ایک مینو آ کر پس منظر اور فلٹرز کے انتخاب کی سہولت فراہم کرے گا۔ کی سہولت فراہم کرے گا۔

Back to list

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے